• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجہ پالیسی پر مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے، جنرل اسمبلی میں بھرپورمقدمہ پیش کروں گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت،مسئلہ کشمیر، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پر مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کروں گا۔ آزادکشمیر کی خصوصی تعمیر و ترقی بھی وفاقی حکومت کی ترجیحا ت میں شامل ہے۔
تازہ ترین