• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائلین پر سپریم کورٹ کی طرف جانے پر پابندی عائد، چیف جسٹس سے ملنے کیلئے آنے والے مختلف وفود کو روک دیا گیا

کراچی(صباح نیوز)رات گئے ملنے والے احکامات کے بعد چیف جسٹس کی توجہ حکومتی زیادتیوں کی طرف مبذول کرانے والوں پر سپریم کورٹ کے سامنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نیشنل میوزیم کوارٹر سے بیدخلی، تنخواہوں کے عدم اجراء کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سمیت فراہمی انصاف کیلئے آنے والوں کو آرٹس کونسل چورنگی اور شاہین کمپلیکس پر روک لیا گیا۔ صرف مقدمات کی سماعت والوں کو جانچ پڑتال کے بعد سپریم کورٹ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے اطراف ممکنہ احتجاج کرنے والوں کو قابو کرنے کیلئے سرگرم ہے۔
تازہ ترین