کرچی(نیوزڈیسک) مغربی سیاستدان گیرٹ ولڈرز نے پاکستانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اتنی جلدی جیت کا دعویٰ نہ کرے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق متنازع خاکوں کا ایک مقابلہ منسوخ کرنے کے بعد انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایک ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنی جلدی جیت کا دعویٰ نہ کیا جائے،میں نے اپنا کام ختم نہیں کیا، میں دیگر کئی طریقوں سے آپ کی بربریت عیاں کروں گا‘۔گیئرت ولڈرز کی طرف سےمتنازع خاکوں کے ایک مقابلے کو منسوخ کیے جانے پر شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں مسلم امت کو مبارکباد دی تھی۔