• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی سے عوام کی نیندیں حرام

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی نے عوام کی نیندیں حرام کردیں۔راولپنڈی پولیس کی نااہلی کی وجہ سے شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روزسے شام پڑتے ہی ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے اورشادی بیاہ اورتیل مہندی کی تقریبات میں کھلم کھلاقانون کی خلاف ورزی کاسلسلہ بغیرکسی خوف کے جاری ہےجب کہ پولیس نے اس حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہرکے دیگرحصوں کی طرح گلستان کالونی میں دو روز سے مسلسل رات بھر اتش بازی کی جا ری ہے۔لین نمبر تین میں واقع گھر میں شادی کی تقریب میں مسلسل فائرنگ اور آتش بازی نے اہل علاقہ کی نیند حرام کر دی ہے اہل علاقہ کے مطابق ریسکیو15 پر مسلسل رابطے کے باوجود نمبر ہی اٹنڈ نہین کیا جا رہا جب کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ادھرتھانہ ریس کورس کے علاقے میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب تھانہ ریس کورس سے چند سو گز کے فاصلے پر شباب و شراب کی محفل سجائی گئی جہاں جدید آتشیں اسلحے سے فائرنگ بھی کی جاتی ۔ذرائع کے مطابق ایک شادی کے سلسلے میں مجرے کا اہتمام کیا گیا اوروہاں شراب کا کھلم کھلااستعمال ہواتھانہ ریس کورس اور، ڈھوک سیداں چوک کے درمیان واقع شادی ہال میں مجرا، شراب اور فائرنگ کا سلسلہ رات گئے جاری رہا۔ اسی طرح تھانہ وارث خان ،تھانہ بنی ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صادق آباد،صدربیرونی ،نصیرآبادکے علاقوں میں بھی شادی بیاہ کی تقاریب میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی نے لوگوں بالخصوص شادی ہالوں کے گردونواح میں رہنے والےمکینوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔
تازہ ترین