اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے لیبیا میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا میں اقوام متحدہ کے سیز فائر معاہدے کے تحت فسادات کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں ہونے والی جھڑپوں میں 39 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
واضح رہے کہ طرابلس کے مضافات میں یہ جھڑپیں 5 روز سے مخالف گروپوں کے درمیان جاری ہیں ۔