راولپنڈی......راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد اور نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او زجرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ معطل کرکے تحقیقات کریں اور کارروائی کی جائے۔آرپی او راولپنڈی نے سی پی او اسرار عباسی کو خط لکھ دیا۔
آرپی اوراولپنڈی فخرسلطان راجہ کی طرف سے سی پی او اسرار عباسی کےنام 9فروری کولکھے گئے خط میں کہاگیاہےکہ ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ملک اللہ یار جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطے میں ہےاور ڈکیت گینگ چلا رہا ہے۔
اسی قسم کی شکایات تھا نہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ اواور پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ہیں، دونوں پولیس اسٹیشنز میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی ہے ۔