گوہاٹی......ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو ایک صفر سے شکست د ےکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دی ہے۔
پاکستان نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برتری حاصل کی ،میچ کا واحد گول پاکستان کے اویس رحمان نے کیا۔اولمپیئن سمیع اللہ نے بھارت کو اس کی سرزمین پرشکست دینے پرٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔