اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اورسنیٹرچوہدری تنویرخان اوردیگرمسلم لیگی رہنمائوں نے یہ عہدکیاہے کہ 14اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن ہم ایک چیلنج کے طورپرلڑیں گے اورہم سب دن رات ایک کرکے این اے 60سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارسجادخان کی انتخابی مہم مل کرچلائیں گے کیونکہ سجادخان بے داغ ماضی اورمثالی کردارکاحامل راولپنڈی کا بہترین سیاست دان ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سب نے مل کران کی متفقہ نامزدگی کافیصلہ کیاہے اوراین اے 60کی یہ نشست جیتیں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن سجادخان کو اس الیکشن میں کامیاب کرواکریہ ثابت کریں گے کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کاگڑھ تھاگڑھ ہے اورگڑھ رہے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز دانیال ہائوس ولایت کالونی میں ہونے والی خصوصی میٹنگ کے دوران کیاہے جس کی صدارت سینیٹرچوہدری تنویرخان نے کی جبکہ شرکت کرنے والوں میں این اے 60سے نامزدامیدوارسجادخان، سابق ٹکٹ ہولڈروں کے علاوہ میئرراولپنڈی اورسٹی کے صدر سردارنسیم خان ، ڈپٹی میئرچوہدری طارق ،وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ عرفان امتیاز، ارکان قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب ،ایم پی اے زیب النساء اعوان ،جنرل سیکرٹری راولپنڈی حاجی پرویزخان ، دانیال تنویر،ملک شکیل اعوان ، ملک ابرار، سابق ایم پی اے راجہ محمدحنیف ، تحسین فواد، راجہ ارشد ،،ضیاء اللہ شاہ، اسامہ تنویر، راحت مسعودقدوسی ،ملک ناظم الدین ناظم ،فاروق خٹک ،مرکزی انجمن تاجران کے صدرملک شاہدغفورپراچہ ،انجمن تاجران کے صدرشرجیل میرسمیت دیگر متعددرہنمابھی موجودتھے ۔اس موقع پر سجادخان نے کہاکہ میٹنگ کے تمام شرکاء نے ا س عزم کااظہارکیا کہ 14اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن میں شاندارکامیابی حاصل کرنے کیلئے ہم سب کوبھرپورمحنت کرناہوگی کیونکہ ہمارامقابلہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے ہے اس کے باوجودہم یہ الیکشن جیتیں گے کیونکہ اس حلقہ کی یہ نشست مسلم لیگ ن کی ہے اورراولپنڈی کے عوام پرمسلم لیگ ن کے امیدوارپرماضی کی طرح اب بھی اپنے بھرپوراعتمادکااظہارکریں گے ۔