• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے۔

افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک میں امن کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوںوزراء خارجہ نے افغانستان ،پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی اور صلاح الدین ربانی نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی صورتحال جلد بہتر کرنے پر بھی بات چیت کی۔

تازہ ترین