• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال سکھر، آپریشن تھیٹر میں سہولتوں کے فقدان کے خلاف سرجن اور عملے کی ہڑتال

سکھر (بیورو رپورٹ) سول اسپتال سکھر کے آپریشن تھیٹر میں سہولیات کی کمی کیخلاف سرجن اور عملے نے احتجاجاً ہڑتال کردی جس کے باعث متعدد آپریشن ملتوی ہوگئے۔ سول اسپتال کے سرجن اور سرجیکل عملے نے آپریشن تھیٹر میں سامان کی کمی اور بجلی کی متبادل سہولت نہ ہونے کے خلاف ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عملے کا کہنا تھا کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے آپریشن کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، یہاں تک کہ آپریشن تھیٹر کا جنریٹر تک خراب ہے، اس بارے میں ایم ایس کو آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مجبوری میں ہمیں ہڑتال کرنا پڑی۔ سرجن اور سرجیکل عملے کی ہڑتال کی اطلاع پر ایم ایس عبدالعزیز تھیبو نے پہنچ کر مذاکرات کیے اور سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کراکر ان کی ہڑتال ختم کرائی تاہم عملے کی ہڑتال کے باعث متعدد مریضوں کے آپریشنز ملتوی ہوگئے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے ورثاء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین