• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لاہور کوئٹہ کسٹم اپیلٹ ٹربیونل کے تین ممبر ٹیکنیکل مقرر کر دیئے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد)ایف بی آر کے چیئر مین ڈاکٹر جہانزیب خان کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 21کے عہدیدار واجد اکرم نے کمشنر آئی آر ان لینڈ ریونیو (اپیلز -11)لاہور کا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن نمبر 4-A-2015(2)1کے تحت یہ چارج دیا گیا ہے۔ مذکورہ افسز کورٹ ٹربیونل کا ممبر یا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر 17کی اسسٹنٹ کلکٹر مس صائمہ رحیم اور آئی آر ایس بنیادی سکیل نمبر 18کے افسر باقر علی کو انٹرنل جاب پوسٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد مساوی پرفارمنس الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 599ایس 1/2018کے تحت آغا شاہد مجید خان پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر 20کو کسٹم ایپلٹ ٹربیونل بنچ 11کراچی محمد صادق پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر 20کسٹم اپیلٹ ٹربیونل بنچ 2لاہور گل رحمان پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر 20کسٹم اپیلٹ ٹربیونل کوئٹہ بنچ کے ممبر ٹیکنیکل مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ان کی تعیناتی 3سال کے لئے کی گئی ہے۔ اگر 60 سال کی عمر پہلے ہو جائے گی تو یہ تعیناتی اس تاریخ تک ہو گی۔
تازہ ترین