کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ضلع گوادر میں جاری ری سیٹلمنٹ اور تصدیقی عمل کے حوالے سے مقامی افراد کے تحفظات اور شکایات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شریک سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ کو اس حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کی کہ ری سیٹلمنٹ اور تصدیقی عمل سے متعلق مقامی لوگوں کے جائز تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس ضمن میں انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ کمشنر مکران ڈویژن سیدال لونی اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔