نوابشاہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر شعبہ انگریزی کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ عامر خٹک کے خلاف مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزام کا نوٹس لیا ہے اور وزیر اعلی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دیدی جبکہ طالبہ نے پولیس کی جانب سے رپورٹ درج نہ کئے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت کے حکم پر پولیس نے مذکورہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ واضح رہے کہ جامعہ شہید بینظیر بھٹو کی طالبہ فرزا نہ جمالی نے الزام عائد کیا تھا کہ شعبہ انگریزی کے سربراہ عامر خٹک نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور تنہا ملا قا ت کیلئے دباؤ ڈالا اور انکار پر مجھے فیل کرنے کی دھمکیاں دیں۔