• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اورفریال تالپور و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔ منگل کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آصف زرد ار ی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ سماعت کے دوران اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کے 3 بیٹوں اور فریال تالپور موجود تھیں۔ تاہم آصف زرداری کے بجائے انکے ضمانتی اور وکیل پیش ہوئے۔
تازہ ترین