اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل ہو گئی ہے،ان کی رکنیت الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی جس کے بعد اب اسحاق ڈار سینیٹ کے رکن نہیں رہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی ۔دوسری جانب نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پولنگ میں مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہو گیاتھا۔