• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے ماہر میوزیشنز کو پیانو بجاتے دیکھا ہی ہوگا جبکہ میوزک کے دلدادا کچھ لوگوں کو پیانو رکھنے کا شوق بھی ہوتا ہے لیکن جناب قیمتی کرسٹلز سے سجا مہنگا ترین پیانو شیاد ہی کبھی کسی نے دیکھا ہو۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کمپنی گولڈفینچ اور Lauren Bakerنامی ڈیزائنر نے باہمی اشتراک سے تیار کئے گئے اس پیانومیں 5لاکھ سوراکسی کرسٹلز لگائے گئے ہیں ۔

جس کی کیز کے علاوہ پورا پیانو چمکتے کرسٹلز سے ڈھکا ہوا ہے جبکہ پیانو کی قیمت 4لاکھ 20ہزار پاؤنڈز ہے۔

واضح رہے یہ خوبصورت پیانو کو گولڈ فنچ نے قطر کے کسٹمرکی فرمائش پر تیار کیا ہے جسے کرسٹلز سے سجا پیانو چاہئے تھا ۔

تازہ ترین