قصور( نمائندہ جنگ)دو پولیس ملازمین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے خطر ناک ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل قصور میں پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چند سال قبل ایک خطر ناک ملزم رمضان عرف جانی بمب نے 2پولیس ملازمین اے ایس آئی نیامت اور کانسٹیبل مختار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، اس میں ملزم کو مو سزائے موت سنائی گئی تھی ، ورثا سے صلح ہونے پر اس کی پھانسی دو دفعہ روک دی گئی تھی تا ہم گزشتہ روز علی الصبح ملزم کو پھانسی دے دی گئی ۔