کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے حجاج نے کوئٹہ کی فلائٹ کئی گھنٹے لیٹ ہونے اور مسافروں کو بسوں سے کوئٹہ جانے کا کہنے پر شدید احتجاج کیا۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کو کوئٹہ روانہ ہونا تھا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود فلائٹ نہیں آئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث دیگر پروازوں سے آنے والے مسافر پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے مسافروں کو بسوں سے کوئٹہ جانے کا کہا جس پر مسافروں نے احتجاج کیا، تمام تر صورتحال پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جدہ سے کراچی پی آئی اے کے ذریعہ مسافروں کو لایا گیا۔
پی آئی اے کا نجی ائیرلائن سے معاہدہ ہوا تھا اور کراچی سے کوئٹہ کے لئے نجی ایئرلائن کی اپنی پرواز جانی تھی۔