• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، امریکی انسٹرکٹر ہلاک

سعودی عرب میں نیشنل گارڈ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں امریکی انسٹرکٹر ہلاک ہوگیا۔

سعودی نیشنل گارڈ کے مطابق اے ایچ 6 آئی تربیتی ہیلی کاپٹر دار الحکومت ریاض کے مشرق میں خشم العان آئیربیس پر حادثے کا شکار ہواجس میں امریکی انسٹرکٹرپال ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زیر تربیت فرسٹ لیفٹیننٹ ہشام بن عبد العزیز آل الشیخ زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔

تازہ ترین