خیرپورناتھن شاہ (نامہ نگار) دادو کی عدالت نے جعلی مقابلہ ثابت ہونے پراے ایس آئی کو عمر قید و جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا ، عدم ثبوت پر آٹھ ملزمان رہاتفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج دادو ندیم احمد پٹھان کی عدالت میں رکن پولیس کی حدود میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دیہاتی طارق مگسی کے زیر سماعت مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم اے ایس آئی سکندر بھرگڑی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر آٹھ ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ واضح رہے کہ مقتول کے بھائی عبدالغفار مگسی نے ملزمان کے خلاف طارق مگسی کو قتل کرنے کی ایف آئی آر داخل کرائی تھی۔