• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام میں ویڈیو گیمز، کیرم بورڈ اور سنوکر کی بھرمار

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ٹنڈوجام میں وڈیو گیمز کیرم بورڈ اور سنوکر کی بھرمار، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، انتظامیہ خاموش, سیاسی و سماجی حلقوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق تحصیل حیدر آباد (دیہی) کے چھوٹے شہروں سمیت ٹنڈوجام شہر میں وڈیو گیمز، کیرم بورڈ اور سنوکر گیم کی بھرمار کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ویڈیو گیم کے مراکز صبح سے رات دیر تک کھلے ہیں یہ مراکز اسکول ٹائم پر بھی کھلے ہوئے ہوتے ہیں جس کے باعث بچے اسکولوں میں جانے کی بجائے ان سینٹرز کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وڈیو گیمز کی ان دکانوں پر منشیات کے عادی اور آوارہ لوگ ہر وقت موجود ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان وڈیو گیمز کے مراکز پر آنے والے لڑکے اور بچے بھی منشیات اور دیگر سماجی برائیوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں جب کہ مقامی پولیس نے اس سلسلے میّں مکمل طور خاموشی اختیار کر رکھی ہے, شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ ٹنڈوجام شہر میں موجود وڈیو سینٹرز کو فی الفور بند کراکر نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے پچایا جائے۔
تازہ ترین