• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز ہاکی،سیمی فائنل ہارنے کا یقین نہیں آرہا،رضوان سینئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کہا ہے کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر ہارنا نہیں چاہتا۔غیر ملکی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ تاثر کو سختی سے مسترد کردیا کہ سیمی فائنل میں کھلاڑی پورے جذبے سے نہیں کھیلے تھے۔ رضوان نے کہا کہ شکست کے بعد کھلاڑیوں کی کمٹمینٹ پر جو سوالات اٹھائے گئے ہیں ان پر انہیں بہت دکھ ہے کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا۔ جتنا کسی بھی دوسرے شخص کو پاکستانی ٹیم کی شکست پر دکھ ہے اس سے کہیں زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہے۔جاپان سے سیمی فائنل ہارنے کا اب تک یقین نہیں آرہا۔ہم نے کراچی کی گرمی اور حبس میں سخت ٹریننگ کی تھی اور پورے جذبے کے ساتھ ایشین گیمز میں گئے تھے۔ جاپان کے خلاف شکست سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی ذہنی طور پر ریلیکس کر گئے تھے۔ بھارت کا سیمی فائنل ہم سے پہلے تھا جس میں ملائشیا نے اسے شکست دیدی تھی جس کے بعد ہمارے ذہنوں میں یہی بات آ چکی تھی کہ اب گولڈ میڈل ہمارا ہوگیا ہے۔ رضوان سینئر اس شکست کو قسمت کی خرابی بھی سمجھتے ہیں۔ ہم نے پہلا کوارٹر اسٹارٹ کیا جو اتنا اچھا نہیں تھا۔ ہم پر ایک گول شارٹ کارنر پر ہو گیا۔ دوسرے کوارٹر میں ہمیں مواقع ملے جن سے ہم فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
تازہ ترین