کوئٹہ (پ ر)پشتونخوامیپ کے صوبائی پریس ریلیز میں بلوچستان کے حجاج کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارنے کے بعد کوئٹہ پہنچانے میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ تک آنیوالے حاجیوں کی بروقت واپسی بھی ایئرلائن کی ذمہ داری ہے اور انہیں کرایوں کی ادائیگی کے باجود کراچی ایئر پورٹ پر گھنٹوں انتظار کرانے کی روش قابل افسوس اور قابل گرفت ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حاجیوں میں سفید ریش بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں ایئرلائن کی جانب سے بلاجواز اور غیر اعلانیہ شیڈول میں تبدیلی نے حاجیوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ۔ بیان میں حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام حجاج کو بروقت کوئٹہ پہنچانے کا انتظام کیاجائے۔