کراچی (رپورٹ/آغاخالد) ہل پارک کے پلاٹ پر قبضے کے الزام میں میئر کراچی کی جانب سے معطل کئے گئے پارک افسر ندیم 2017سے حکومت سندھ کی جانب سے بے نظیر پارک کی دیوار گرانے اور حکومت سندھ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کروانے کےلئے تھانے جانے کے الزام میں پہلے ہی معطل ہیں مگر وہ م بدستور کام کررہے تھے تاہم کراچی میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ندیم اور ڈائریکٹر پارکس آفاق مرزامعطل ہوئے تھے مگر وہ بعد میں بحال ہوگئے تھے ۔