راولپنڈی میں پیشی پر کچہری آئے ہوئے ایک ملزم کو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیشی پرآئے ہوئے ملزم کو راولپنڈی کے علاقے کچہری اسٹاپ پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تنویرکی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی گئی ہے،جو ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت پر تھا اور آج صبح وہ پیشی پر گیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول تنویر قتل کے مقدمے میں بری بھی ہو چکا ہے۔