• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آسانیوں اور سہولتوں کے خواب دکھانے والے نے عام آدمی پر مہنگائی کے پہاڑ گرادئیے ۔

بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی جمعہ، جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور عمران خان کی غلط پالیسیاں اور فیصلے عوام کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو آسانیوں اور سہولتوں کے خواب دکھانے والے نے سب سے پہلے عام آدمی پر مہنگائی کے پہاڑ گرائے۔

ان کا کہناتھاکہ گیس اور بجلی کی قیمتیں اتنی اوپر چلی گئیں کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں۔

تازہ ترین