کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن سابقہ حکومتوں سےبڑی گرانٹ حاصل کرنے کے باوجود مسلسل فنڈ کا رونا رونے میں مصروف ہے، مالی مشکلات کا نیا اسکینڈل پی ایچ ایف کاکراچی کے مقامی ہوٹل کے مقروض ہونے کی شکل میں سامنے آیا جس کے 30 لاکھ روپے اسے ادا کرنے ہے۔