لاہور(ایجنسیاں )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیدکی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹوریلوے آفتاب اکبراوردیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کاخسارہ ایک سال میں ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کنٹریکٹ گھوسٹ ملازمین کوفارغکیاجائے،کنٹریکٹ ملازمین اور دفاترسے غائب رہنے والے ریلوے پربوجھ ہیں۔