• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص طبی سہولیات،مردان میں جہانگیر ہسپتال سیل

پشاور(نیوز رپورٹر) ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا نے ناقص طبی سہولیات اور خاتون کی ہلاکت پر مردان میں جہانگیر ہسپتال کو سیل کرکے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی‘ ترجمان کے مطابق مردان میں واقع جہانگیر ہسپتال میں غیر معیاری طبی سہولیات کی وجہ سے ایک خاتون کی ہلاکت کی اطلاع ملی جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کیئر کمیشن سکوارڈن لیڈر (ر) آزر سردار کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی تحقیقاتی رپورٹ بھی صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ۔
تازہ ترین