• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں4منزلہ دوبوسیدہ عمارتیں گرگئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مری(نمائندہ جنگ) شہر کے گنجان آباد علاقے لوئر بازار مری میں ہفتے کی صبح سات بجکر 45 منٹ پر چار منزلہ دوبوسیدہ عمارتیں گرگئیں۔دونوں عمارتیں پرانی اور خطرناک قرار دی گئی تھیں۔ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیموں امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ دوگاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں اور ایک فرنیچر کی دکان بھی تباہ ہوگئی ۔ عمارتیں صبح کے وقت گریں جب بازار بند تھا ۔خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مذکورہ عمارتوں کو خطرناک قرار دئیے جانے کی وجہ سے وہ خالی تھیں۔لوئر بازار مری میں درجنوں بوسیدہ عمارتیں شہریوں کے سروں پر موت کے سائے کی طرح منڈلا رہی ہیں ۔ انتظامیہ نے کئی سال پہلے ان عمارتوں کو خطرناک قرار گرانے کے نوٹس جاری کئے۔ کچھ مالکان نے اپنی بلڈنگیں مسمار کیں مگر ان کو دوبارہ تعمیر کی اجازت نہ ملی، جس کے باعث باقی مالکان نے اپنی بلڈنگیں مسمار کرنے سے انکار کردیا ۔
تازہ ترین