کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منظور جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تبدیل کئے بغیر قومی کھیل میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے، انہوں نے کہا ایشین گیمز میں ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا اس کے باوجود فیڈریشن کے حکام قوم کو تسلی دے رہے ہیں، سابق کپتان حنیف خان نے کہا ہے کہ موجودہ عہدے داروں کو اگر دو تین سال مل گئے تو ہاکی دفن ہوجائے گی۔