کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے رہنما و کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے نائب صدر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں ٹیکس دہندگان کی سہولت و رہنمائی کے لئے ایپلیٹ ٹریبونل انلینڈ ریونیو کے بینچ قائم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایپلیٹ ٹریبونل انلینڈ ریونیو کے بینچ قائم کئے جانے سے جہاں انکم ٹیکس وکلا کو ریلیف ہوگا وہیں ٹیکس افسران اور ٹیکس دیندگان کو بھی سہولت میسر آئے گی بینچز کے قیام سے ٹیکس دہندگان کو کیسز کے لئے کراچی کے چکر نہیں لگانے پڑیں گےاور اس سے ہزاروں ٹیکس دہندگان مستفید ہونگے۔