• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بھی گورنرہائوس مری عوام کیلئے کھول دیا گیا

لاہور ( خبرایجنسی ) وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ کے بعد پنجاب میں بھی گورنر ہائوس مری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہائوس مری کو عوام کے لیے کھولنے کے فیصلے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔گورنر پنجاب کے مطابق عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہائوس مری کا دورہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کی صورت میں تمام گورنر ہائوسز کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل سندھ کے گورنر ہائوس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر تصاویر بھی بنوائیں۔

تازہ ترین