• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سلمان خان کی بہن ارپتا خان شرما نے اپنے انسٹا گرام پر بیٹے آہل کی سلمان خان کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماموں جی بھانجے صاحب کو پیٹنگ سکھانے کی خاطر زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔


سلمان ان دنوں اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں خاصا مصروف چل رہے ہیں تاہم شوٹنگ سے وقت نکال کر وہ بہن ارپتا کے گھر ان سے ملنے پہنچے۔

رپتا خان شرما کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سلمان خان اپنے بھانجے آہل کے ساتھ کھیل کود کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارپیتا نے لکھا کہ یہ ’کینوس پر آہل کی پہلی پینٹنگ ماموں کے ساتھ‘ ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی پینٹنگ کے لئے بالی ووڈ میں مشہور ہیں اور وہ اپنی کئی پینٹنگس کو بیچتے بھی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین