• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام 1440ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 21 ستمبر کو ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام 1440ہجری کا چاندنظر نہیں آیا ۔12 ستمبر بروز بدھ کو اسلامی کلینڈر کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ یوم عاشورہ جمعہ 21 ستمبر کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہواجس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صدر مقام پر ہوئے جن میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں جائزہ لینے کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق پیر کی شام ملک بھر میں کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لئے یکم محرم الحرام 1340 بروز بدھ کو ہوگا۔

تازہ ترین