آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیے پے رول پر رہائی دی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی جائے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی کے لیے درخواست ملنا ضروری ہے۔

دوسری جانب کلثوم نواز کے خاوند اور سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں