• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی خوشی میں خود دلہن کی ہوائی فائرنگ


شادی کے موقع پر دولہا اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں کا خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنا تو عام سی بات ہے لیکن یہاں تو یہ کارنامہ خود دلہن نے سر انجام دیا ہے۔

ترکی میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد اس وقت حیران رہ گئے جب دلہن نے پستول ہاتھ میں پکڑ کر خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

دلہن کو اپنی شادی کی تقریب میں اس قدر خوش دیکھ کر وہاں آنے والے مہمان بھی خوب محظوظ ہوئے اور اس کی ہمت کی داد دیتے دکھائی دیئے جبکہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تازہ ترین