آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 8 ؍ربیع الاوّل 1440ھ 17؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شہزادے ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کی گزشتہ سال منگنی کے موقع پر لی گئی تصویر کے پوز میں پریانکا اور نک کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے ۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلی میں منگنی کی انگوٹھی سجائے اور میگھن کی طرح سیاہ لباس پہنے پریانکا کا انداز میگھن کی ہو بہو نقالی ہے جو اپنے منگیترنک کا ہاتھ تھام کر تصویر بنواتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر کھینچنے والا فوٹو گرافر بھی ایک ہی ہے ۔

پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کی دوستی پگی چوپس کی جانب سے امریکی ڈرامے کوانٹیکو میں اداکاری کرنے کے بعد ہوئی۔دونوں اداکاراؤں کے درمیان 2016 کے آغاز میں ہی دوستی کی خبریں آئیں جبکہ متعدد بار پریانکا چوپڑا نے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

پریانکا چوپڑا اور میگھن مارکل کو نیویارک میں متعدد بار ایک ساتھ پارٹیوں میں دیکھا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں