• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20ویں گریڈ کے محمد اکرم شاہ نے پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کا چارج سنبھال لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز ملتان کے گریڈ20کے محمد اکرم شاہ نے بطور پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ(قائد) چونگی نمبر6 کاچارج سنبھال لیاہے،وہ اس سے قبل بطور پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائر سیکنڈری سکول ملتان خدمات انجام دے رہے تھے،دریں اثناء اساتذہ نےپرویز اقبال،مظہر ممتاز،غلام اکبر،نورین ناز،ظہور احمد ،ظفر اقبال ،وقار حسین اور آر پی ایم خواجہ مظہرصدیقی نے محمد اکرم شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں قائد کا معیار مزید بلند ہوگا۔
تازہ ترین