• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمڈم ہسٹریالوی ایک سرکاری محکمے میں میرا کولیگ ہے۔

کسی دن اسے بات بے بات غصہ آتا ہے۔

کسی روز جذباتی دورہ پڑتا ہے۔

کسی وقت زبان قابو سے باہر ہو جاتی ہے۔

دفتر میں سب اس سے تنگ ہیں۔

گزشتہ ہفتے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

مجھے ترقی کی امید تھی۔

لیکن میرے بجائے ڈمڈم کو پروموٹ کر کے باس بنا دیا گیا۔

میں نے چیئرمین سے احتجاج کیا،

’’ڈمڈم کو باس کیوں بنایا؟

وہ نفسیاتی مریض ہے۔‘‘چیئرمین نے مسکرا کے کہا،

’’نفسیاتی مریض بہتر باس ثابت ہوتے ہیں،

کیونکہ انھیں دوسروں پر نفسیاتی برتری حاصل ہوتی ہے۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین