• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی کاز اولین ترجیح ہے،سعودی وزیرخارجہ

قاہرہ (جنگ نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی کاز ( نصب العین ) ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے۔اس کا مقصد فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانا ہے۔ وہ منگل کے روز قاہرہ میں عرب لیگ کی کونسل کے ایک سو پچاسویں اجلاس کے آغاز پر تقریر کررہے تھے۔اس اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور دوسرے حکام شرکت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب سعودی عرب نے مارچ میں ایک سو انچاسویں اجلاس کی صدارت کی تھی تو اس نے ایک مشترکہ عرب موقف ، عرب لیگ کے کردار کو آگے بڑھانے ، خطے میں سیاسی ، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں عرب ممالک کا ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانا چاہتا ہے اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو‘‘۔
تازہ ترین