• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹریشن جاری، سمندرپار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے معاملے پر ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صرف مشین ریڈ ایبل پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور مستند ای میل ایڈریس رکھنے والے سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے، سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ کا یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے،الیکشن کمیشن اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے جا رہا ہے،ترجمان ندیم قاسم نے بریفنگ میں بتایا 11 قومی اور26صوبائی اسمبلی حلقوں میں سمندرپار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے، یہ ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق ریئل ٹائم میں ہوگی، سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے، الیکشن کمیشن اس پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اپنی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کریگا۔
تازہ ترین