• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عاطف اسلم کی آواز میں ایک اور بالی ووڈ گانا


بالی و وڈ اداکار رجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی رومانٹک کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ کا پہلا گانا ’تیرے لیے‘ ریلیز کردیا گیا،جسےپاکستان کے کامیاب گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی بالی ووڈ فلموں میں کئی شاندار گانے گائے ہیں، ابھی حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا گانا ’دیکھتے دیکھتے‘ اور فلم ’لوراتری‘کا گانے’تیرا ہوا‘ بھی ریلیز کیا گیاتھا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ۔

’تیرے لیے‘ نامی اس گانے کو جاوید اختر نے تحریر کیا ہے۔

حال ہی میں فلم ‘نمستے انگلینڈ’ کا ٹریلر بھی ریلیزکیا گیا ، ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔

بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ارجن کپور بیوی کو ڈھونڈنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ پہلی بار بیوی کو کسی دوسرے مرد سے افیئر کے بجائے کسی شہر سے عشق کے چکر میں گھر سے فرار ہوتے دیکھا۔

واضح رہے کہ کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین