• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مذہبی تہوار اور رسم و رواج کسی بھی معاشرے میں بہت اہمیت  رکھتے ہیں تاہم انڈونیشیا کا ایک انوکھا تہوار یقیناًآپ کوحیران کر دے گا۔

جی ہاں انڈونیشیا کے گاؤں کے رہائشی مُردوں کو قبروں سے نکال کر انہیں نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہناتے ہیں اور خوب بناتے سنوارتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں یہ رسم ہر تین سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس میں یہ دیہاتی قبروں میں مدفون بزرگوں اور اپنے پیاروں کی باقیات نکالتے ہیں اور رسم کے مطابق مُردوں کو نہلا دھلا کر نئے تیار کردہ کپڑے پہنا کر گاؤں میں گھماتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ٹوٹے ہوئے تابوتوں کی بھی مرمت کی جاتی ہے جبکہ گاؤں کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کے دلوں اور ذہنوں میں ان کے پیاروں کی یادیں زندہ رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ گاؤں والوں کیلئے ان کے کسی پیارے کی موت دکھ کی بات نہیں بلکہ وہ اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد بھی ہفتوں، مہینوں اور بعض دفعہ سالوں اپنے گھروں میں ہی رکھتے ہیں اور طویل عرصہ بعد ان کی تدفین کرتے ہیں۔

تازہ ترین