• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی فرینڈز کولٹس نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی فرینڈز کولٹس امجد اقبال شہید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو اسٹار کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔ فائنل کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر کے سی سی اے تھے۔ نیو اسٹار نے 7وکٹوں پر 174رنز اسکور کئے۔ طارق عمران نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیو پیراماؤنٹ کلب کی ٹیم 146رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ عابد علی نے 35 رنز بنائے۔ سلیم خان نے 4وکٹیں لیں۔اعجاز فاروقی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کلب کرکٹ آرگنائز کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
تازہ ترین