• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کے رہائشی کا سن کوٹہ پرپولیس میں بھرتی کرنیکا مطالبہ

پشاور(سٹی رپورٹر) محلہ جندر پار گوجر گڑھی مردان کے دوران ڈیوٹی وفات پانیوالے والد تمریز خان کے بیٹے وقار احمد نے سن کوٹہ پر بھرتی کرنےکا مطالبہ کیاہے ،صحافیوں کو اس نے بتایا کہ اس کا والد تمریز خان یکم نومبر 2014 ء کو ڈیوٹی کے دوران انتقال کرچکے ہیں اور قانون کے مطابق جو شخص دوران سروس وفات ہو جائے تو ان کے لواحقین میں سے کسی کو فوری بھرتی کیا جاتا ہے اس قانون پر خیبر پختونخوا میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں میں عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے والد ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے جس کو دسمبر 2014 ء میں درخواست دی ہے جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی دیا ہے اور محکمے کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملنے کے باوجود انکو نوکری نہیں دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان کے صدر سے سوموٹو ایکشن لینے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر سن کوٹہ کے تحت بھرتی کیا جائے ۔
تازہ ترین