• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازپورے دوماہ قیدکاٹنے کے بعدپہلی مرتبہ اڈیالہ جیل سے باہرنکلیں

راولپنڈی ( نمائندہ جنگ)مریم نوازپورے دوماہ قیدکاٹنے کے بعدمنگل اوربدھ کی درمیانی شب پہلی مرتبہ اڈیالہ جیل سے باہرنکلیں ۔سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورمریم نوازنے لندن سے واپسی پر13جولائی کی رات اسلام آبادائرپورٹ پرگرفتاری دی تھی اورانہیں اسی رات سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کردیاگیاتھا اس حساب سے 11ستمبرکوانہیں جیل میں پورے دوماہ ہوگئے تھے اس دوران میاں محمدنوازشریف کچھ دن پمزہسپتال اسلام آبادمیں زیرعلاج بھی رہے اوراحتساب عدالت میں پیشیاں بھگتنے کے لئے بھی انہیں جیل سے متعددبارنیب کورٹ اسلام آبادلے جایاگیا جب کہ کیپٹن صفدرکوبھی علالت کی وجہ سے جیل سے باہرہسپتال لے جایاگیا لیکن اپنی ساٹھ روزہ اسیری کے دوران مریم نوازایک باربھی جیل سے باہرنہیں گئیں۔انہیں دومہینے مسلسل اڈیالہ میں خواتین وارڈسے متصل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے کمرے میں دیگر اسیر خواتین سے الگ تھلگ قیدتنہائی میں رکھاگیااس دوران میڈیاکاکچھ حصہ ان کے بارے خبریں دیتارہاکہ وہ جیل میں بچوں کوپڑھارہی ہیں لیکن انہوں نے گذشتہ روزجنگ میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویومیں اس کی تردیدکی ۔اس طرح وہ ٹھیک دوماہ بعدمنگل اوربدھ کی درمیانی رات جیل سے باہرکھلی فضامیں سانس لے سکیں۔
تازہ ترین