• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہونہار طلبہ پر سرمایہ کاری ملک کےروشن مستقبل کی ضما نت ہے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) سیف انجم نے بو رڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈ ری ایجو کیشن را ولپنڈی میں ہا ئر سیکنڈ ری سکول سر ٹیفکیٹ میں نمایا ں پو ز یشن حا صل کر نے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقر یب کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملکی تر قی و بقا میں تعلیم مسلم حیثیت ر کھتی ہےاور بلا شبہ جو قو میں اپنا ناطہ تعلیم سے جو ڑ تی ہیں، خوشحالی ان کا مقد ر بن جا تی ہے۔ تعلیمی میدان میں کارہا ئے نما یا ں سر انجام د ینے والے طلباء ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں جن پر سرمایہ کاری ہمارے روشن مسقبل کی ضما نت ہے۔ انہوں نے کہا اگر چہ یہ انعا م ان کی قا بلیت اور محنت کے شایان شا ن نہیں تاہم اسے طلباء کی حو صلہ افزائی کے لئے چھو ٹی سی کا و ش سمجھا جائے کیو نکہ آگے بڑ ھنے اور کا میا بی حا صل کر نے کیلئے طلباء کی حو صلہ افزا ئی ضروری ہے ،جوان میں مز ید محنت کر نے کا عزم پیدا کر تی ہے ۔ تقسیم انعامات کی تقر یب گو ر نمنٹ گر لز ڈگری کا لج و قا ر النساء میں ہو ئی،جس میں پر نسپل کا لج ، پر و فیسر غلام محمد جھگڑسا بق چیئر مین را ولپنڈی بو رڈو فیصل آ باد بو رڈ، سیکرٹری اعلیٰ و ثا نوی تعلیمی بو رڈ راولپنڈی ڈا کٹر محمد تنو یر ظفر، محمد افضل ہا شمی انچارج ، پروفیسر خالد،پو ز یشن ہو لڈر طلبا ء اور وا لدین نےشر کت کی ۔کنٹرو لر امتحا نات را ولپنڈی بورڈعا بد حسین کھرل نے بتایا کہ ہر گروپ میں سے ٹا پ تھری پو ز یشن لینے والے طلباء میں اول پو ز یشن ذا ئقہ الجنت نے1048 نمبرز لے کر حا صل کی۔ ایمن النسا ء1044 نمبر لیکر دو سر ے نمبر جبکہ محمد یا سر محمود 1042نمبرز کے ساتھ تیسری پو ز یشن کے حقدار قرار پا ئے۔
تازہ ترین