• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنزٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ22 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹمسقط عمان میں 18سے28اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، میزبان عمان، ملائشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 19اکتوبر کو کوریا کے خلاف میچ سے کریں گے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 20 اکتوبر کو ہوگا، 22 اکتوبر کو قومی ٹیم عمان اور 24اکتوبر کو جاپان کے خلاف میدان میں اترے گی جب کہ اگلے ہی روز قومی ٹیم اپنا آخری میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے ٹور نامنٹ کا لوگو جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین