• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرومیں کرپشن کا الزام،سابق چیف انجینئر سمیت 6 گرفتار

ملتان(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملتان میٹرو بس کرپشن کیس کے سلسلے میں ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے) کے دفتر پر چھاپہ مارا اور میٹرو بس منصوبے کا ریکارڈ قبضے میں لیکر 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب حکام نے دو ایکسیئن، ایک انجینئر اور ایک ایس ڈی او کو بھی تحویل میں لے لیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پیشی پر آئے ہوئے ڈائریکٹر انجینیئرنگ نذیر چغتائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ان تمام افراد کو ایم ڈی اے کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں ایکسیئن رانا وسیم، ایس ڈی اوز منظور حسین اور منعم سعید شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کو چیلنج کیا تھا کہ اب ان کی حکومت ہے، انہیں چاہیے کہ میٹرو منصوبوں کی شفاف تحقیقات کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو تو وہ ہر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین